دمشق(این این آئی) اسرائیلی فضائی حملے میں دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اور دو ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔بمباری سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔شامی میڈیا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رات کو ایک بج کر پچیس منٹ اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کے شمال کی سمت سے میزائلوں کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے اور کچھ مادی نقصان ہواہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔اپنے حصے کے لیے، سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے قریب اسرائیلی گولہ باری سے ایران نواز گروپ کے دو عسکریت پسند اور ایک شامی فوجی مارا گیا۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ اسرائیلی میزائلوں نے الدیماس کے ہوائی اڈے اور الصبورہ کے علاقے کے قریب فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں لبنانی حزب اللہ کے فورتھ ڈویژن بریگیڈ اور گودام اس علاقے میں موجود ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ بمباری کے نتیجے میں ہدف بنائے گئے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، اب تک انسانی نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور ایرانی اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیل شاذ و نادر ہی حملوں کے نفاذ کی تصدیق کرتا ہے، لیکن وہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اپنی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی موجودگی قائم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرتا رہے گا۔