بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا‘ امریکی سائنسدانوں کا دعویٰ

Jul 20, 2023

نیویارک (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے وہ طریقہ کار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے بڑھاپے کو واپس جوانی میں بدلنا ممکن ہو سکتا ہے۔ امریکا کی Maine یونیورسٹی، ہارورڈ میڈیکل سکول اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں کیا۔ تحقیق میں ایک ایسے کیمیائی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا جو خلیاتی سطح پر عمر کے اثرات و ریورس کر سکتا ہے۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ مختلف کیمیکلز کے مکسچر سے خلیاتی عمر کو محض 4 دن میں ریورس کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس حوالے سے انسانوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا بلکہ لیبارٹری میں انسانی خلیات کو استعمال کیا گیا۔ اس طریقہ کار کی آزمائش جانوروں پر کی جائے گی اور پھر جا کر انسانوں کی کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوگا اور اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں