ریاض اور انقرہ نے دفاعی تعاون کے ایک ایگزیکٹو پلان پر دستخط کر دیئے

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کل منگل کو ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کے ساتھ دفاعی تعاون کے ایک ایگزیکٹو پلان پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ قدم دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کی نئی انتہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع اور ترکیہ کی بایکار ڈیفنس انڈسٹریز کمپنی کے درمیان دومعاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کے مطابق وزارت دفاع ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مسلح افواج کی استعداد کو بڑھانا اور مملکت کے دفاع کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن