نشہ آور اشیاء کی برآمدگی: امریکی ماڈل جی جی حدید نے اعتراف جرم کر لیا

نیویارک (نیٹ نیوز) نامور امریکی ماڈل جی جی حدید کو ان کے سامان میں سے ممنوعہ نشہ آور اشیاء ملنے پر گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا۔ یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا، جی جی اپنی سہیلی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیمن جزائر پہنچی تھیں۔ انہوں نے جب ذاتی جہاز میں اوون رابرٹس انٹرنیشل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو کسٹمز کے حکام نے ان کے سامان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان کے سامان سے گانجا اور بھنگ ملی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں پر ایک، ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔

ای پیپر دی نیشن