دشمن طاقتیں لڑا کر کمزور کرنا چاہتی ہیں، متحد ہونا ہوگا: عبدالخبیر آزاد

Jul 20, 2023

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس علماء پاکستان بلوچستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں ’’قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  عبد الخبیر آزاد نے کی،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام، معروف سماجی شخصیات،انجمن تاجران اور صحافی حضرات نے شرکت و خطاب کیا،کانفرنس سے عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کر کے کمزور کرنا چاہتی ہیں،اْن کا مقصد اپنے ناپاک ایجنڈے اور سازشوں کو کامیاب کرنا ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں چاہیئے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت محبت رواداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں  اس موقع پر علماکرام کی خدمت میں گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں،انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اورقومی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنا دیں، مزید کہا بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہیں، محرم الحرام میں قیام امن،اتحاد بین المسلمین،مذہبی ہم آہنگی،احترام انسانیت اور ’’پیغام پاکستان‘‘ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں