مردوں کو اپنی صحت پر سجھوتہ نہیںکرنا چاہیے ،ڈاکٹر عاصم رؤف

اسلام آباد(خبرنگار)ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی صحت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے جس سے وہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے اور اپنے خاندان کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں گے مرد عموما اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی صحت سے سمجھوتہ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے علاج و تعلیم جیسے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی سرجری میں تاخیر کرتے ہیں جس سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور معروف انٹر نیشنل ہسپتال کے تعاون سے مردوں کا عالمی ہفتہ صحت منانے کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا. معروف ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالوحید میڈیکل ڈائریکٹر، ڈاکٹر عمر ادریس مفتی ہیڈ آف کارڈیو ویسکولر سنٹر، ڈاکٹر عمران غنی انٹرونیشنل کارڈیالوجسٹ نے صحت کے مختلف مسائل کے بارے میں پریزنٹیشنز دیں.

ای پیپر دی نیشن