تارکین وطن کے موبائل پر کسٹم ڈیوٹی 4ماہ کرنا قابل ستائش ہے،محمد شاہین

Jul 20, 2023

 اسلام آ باد(وقائع نگار)تارکین وطن کے موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 4ماہ کرنا قابل ستائش ہے،موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں،ان خیالات کا اظہار جرمنی کے شہر لانڈسہٹ میں مقیم پنڈ بیگوال سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری محمد شاہین نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل ہی(17جولائی)کو میں نے نوائے وقت میں اپنے اخباری بیان میں وزیر اعظم کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے سمندرپار پاکستانیوں کے ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن( 4ماہ)کرنے کا حکم جاری کیا ہے،پاکستانی تارکین وطن کیلئے جلد نان فنانشل پیکج کااجرا ، عارضی رجسٹریشن آن لائن نظام کے اجرا  پر وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام، ایف بی آر، پی ٹی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس ڈیوائس سے سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کو یہ سہولت گھر بیٹھے میسر آئیگی وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائیگی۔

مزیدخبریں