اعظم خان کےانکشافات پر عبدالعلیم خان کارد عمل

Jul 20, 2023 | 15:10

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کے لیے کافی ہے، اب مزید لوگ بھی بولیں گے۔تفصیلات کے  مطابق لاہور میں میڈیا سےگفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہوا، ایک مرتبہ پھر سازشیں بے نقاب ہوئیں۔جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا۔ عبدالعلیم خان  نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کر دیے،سابقہ دور میں وزیرِ اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا۔سائفر کو سازش بنا کر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر نے مزید کہا ہے کہ واضح ہو گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے رچایا گیا سائفر ڈرامہ ایک شخص کا اسکرپٹ تھا۔اس اعتراف سےثابت ہو گیا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی ہے۔

مزیدخبریں