پاکستان روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتا ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوکرینی ہم منصب دیمترو کولیبا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ کی اسلام آباد آمد پر شکر گزار ہوں۔ بحیرۂ اسود سے گندم کی ترسیل کا معاملہ عالمی سطح پر زیرِ غور ہے۔پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کا خواہاں ہے۔ ہم روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتے ہیں ٓجبکہ اس جنگ کے دوران انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں تنازعات مذاکرات سے حل کیے جانے چاہئیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں یوکرین روس جنگ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ کی بات کی ہے۔ یوکرین کے عوام نے معاشی چیلنجز کے باود پاکستانیوں کی مدد کی۔ پاکستان یوکرین کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کو نہیں بھول سکتا۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ بر وقت انتخابات ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے جبکہ ملکی سیاست کے افق پر الیکشن سے قبل بہت تقسیم نظر آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن