آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Jul 20, 2023 | 19:28

ویب ڈیسک

آسٹریلیا کے ایک بڑے بینک نے فراڈ کی وجہ سے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پیر کو نیشنل آسٹریلیا بینک نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ فراڈ کی وجہ سے کرنسی کے کچھ پلیٹ فارمز کو بلاک کردے گا. بینک کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو دھوکے سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا جارہا ہے۔بینک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے کن پلیٹ فارمز کو بلاک کرے گا . تاہم ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جو نئے پلیٹ فارمز ہیں وہ اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ افراد چوری شدہ رقوم کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز کا استعمال کررہے ہیں۔ اسی معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک نے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمزکو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں