اسکردو ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل طے کرلیا گیا

Jul 20, 2023 | 19:33

ویب ڈیسک

کراچی : اسکردو ہوائی اڈے نے ایک دن میں 12 ایئر بس اے 320 پروازیں نمٹائیں، پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور اسکردو کےدرمیان آپریٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل طے کرلیا گیا.اسکردوہوائی اڈےنےایک دن میں12ایئربس اے320پروازیں نمٹائیں۔پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور اسکردو کےدرمیان آپریٹ ہوئیں. بڑھتی پروازیں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا اسکردو میں دلچسپی کا ثبوت ہے۔

 یاد رہے دسمبر 2021 میں وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکردو ایئرپورٹ کوعالمی معیار کےہوائی اڈے کا درجہ دیا گیا تھا۔

خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔


 
 

مزیدخبریں