منڈی فیض آباد(نامہ نگار)ڈی پی او صاعد عزیز کی خصوصی ہدایت پر مقامی شادی ہال میں ڈی ایس پی لیگل محمد نعیم نے کھلی کچہری لگائی انہوں نے لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر حوالگی مال مسروقہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پولیس نے ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو پکڑ کر ان کے قبضے سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا سامان برا ٓمد کیا لیگل ڈی ایس پی نے ان سے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کو پہنچا دیا ۔