نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)دریائے راوی اور ایم آرلنک میں ڈوبنے والے دونوں افراد کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں 14 سالہ عزیز کو نارنگ کے نواحی گاؤں جیون گورائیہ اور 45 سالہ عاشق کو سرحدی گاؤں منڈھیالی میں سپردخاک کردیاگیا۔ زین ایم آر لنک میں نہاتے ہوئے اور عاشق دریائے راوی میں بھینسیں لیجاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیاتھا ریسکیو1122 نارنگ نے تین روزہ آپریشن کے بعد نعشیںتلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیں۔