لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ طلبا و طالبات کے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ چھ ہفتے دورانیہ کی انٹرن شپ سے نوجوان طلبا کو نہ صرف پولیس ورکنگ اور چیلنجز بارے آگاہی حاصل ہوئی بلکہ طلباء معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کے 36 طلبا و طالبات اور پولیس افسران موجود تھے۔