جولائی کے 15دنوں میں 110گینگز کے 246ملزم گرفتار

Jul 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ دن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ1سے15 جولائی تک ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 110 گینگز کے246ملزم گرفتار کئے گئے۔ ملزمان  سے3کروڑ91لاکھ سے زائد مالیت کا لوٹا ہوامال برآمد کیا گیا۔ 137موٹر سائیکلیں،114موبائل فون،ایک کار، سونا  دیگر سامان شامل ہے۔ دوران تفتیش ملزمان سے353 مقدمات بھی ٹریس کئے گئے۔ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران347ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 11 رائفلز،14 بندوقیں،300 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات برآمدگی پر351 ملزمان کوگرفتار کر کے  225کلو285گرام چرس،3کلو318گرام ہیروئن، ایک کلو993گرام آئس اور 2586لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اشتہاروں و عادی مجرمان کیخلاف جاری مہم میں 309 اشتہاری،148 عادی مجرمان اور243 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔قمار بازی میں ملوث53 ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی4 لاکھ 53ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمدکی گئی۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25ملزمان گرفتار کرکے 547پتنگیں 12چوخی ڈور برآمد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں