رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 6300گاڑیوں کے چالان  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان اورمالکان کو1کروڑ 20لاکھ 72 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔صوبہ بھر میں رواں ماہ دھواں دینے والی 6ہزار 3سو سے زیادہ گاڑیوں کے چالان،ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 1ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے۔630 گاڑیوں کیخلاف دھواں چھوڑنے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں۔رواں ماہ ٹریفک پولیس نے 1ہزار 8سو سے زائد گاڑیوں کودھواں چھوڑنے پر بند کیا۔ٹریفک پولیس لاہور نے 2550گاڑیوں کے چالان کئے۔ اگر ہم دھویں کو ختم نہیں کریں گے تو یہ ہمیں ختم کر دیگا۔

ای پیپر دی نیشن