لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے صوبائی وزیر برائے مذہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل تھانہ ریس کورس میں مارشل نامی مسیحی شہری کے قتل کی واردات میں ملوث چار مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ سجادالحسن عرف ملک شانی،محمد اعظم، محمد سلطان اور محمد مبشر شامل ہیں۔ملزمان نے چند روز قبل اپنے محلے دار مارشل کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور 3 پسٹل برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔
مسیحی شہری کے قتل میں ملوث 4 مرکزی ملزم گرفتار
Jul 20, 2024