کرائم سین پروٹیکشن رولز دور حاضر کی ضرورت بن چکے ہیں:پراسکیوٹر جنرل پنجاب

لاہور(خبرنگار)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی زیر صدارت کرائم سین پروٹیکشن رولز بنانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا،پراسیکیوٹرجنرل نے کہا پنجاب میں کرائم سین پروٹیکشن رولز دور حاضر کی اشد ضرورت بن چکے ہیں، فوجداری اور دہشتگردی کے مقدمات میں اہم شہادت کرائم سین سے جمع کی جاتی ہے، کرائم سین کو محفوظ کرنے کیلئے بین الاقوامی معیار کے رولز بنائے جانے چاہئیں، تمام سٹیک ہولڈرز پراسیکیوشن، پولیس، میڈیکو لیگل سرجن، شوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی آن بورڈ ہونے چاہیے، ناگہانی واقع کی صورت میں تمام ادارے حرکت میں آئیں اور رولز کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کریں،کرائم سین پروٹیکشن رولز بننے کے بعد ہر ادارے کی ذمہ داریوں کا تعین ہو جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن