ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری ‘مسجد میں نمازیوں سے بھی ملاقات

Jul 20, 2024

 لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے بہت سی سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔لاہور پولیس شہریوں کو اْن کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جامع مسجد بلاک ایف ٹو ستوکتلہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام الناس سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد میں موجود نمازیوں سے اْن کے مسائل بارے دریافت کیا اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔

مزیدخبریں