لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسلامی مالیاتی سیکٹر میں اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشنز فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے 7مزید شریعہ ، گورننس اور کاروباری اخلاقیات سے متعلق معیارات کے "تعمیل یا وضاحت" کی بنیاد پر نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری ڈومین کے اسلامی مالیاتی اداروں کیلئے ایس آر او نمبر 729 2024 کے ذریعے نوٹیفائی کئے گئے معیارات یعنی سٹینڈرڈ نمبر 21 ، 27 ، 30 ، 44 ، 45 ، 46 اور 53 ہیں۔ پاکستان کے اسلامی مالیاتی شعبے میں اے اے او آئی ایف آئی کے معیارات اپنانے کا مقصد ملک میں سود سے پاک معیشت کے فروغ کی راہ ہموار کرنا ہے۔اس سلسلے میںسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی گئی۔ نئے معیارات سے منظم شعبوں میں اسلامی مالیاتی خدمات کے معیار میں اضافہ ہوگا ، لین دین میں شفافیت اور ریگولیٹری تعمیل میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ علاو ازیں سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کیلئے ایس ای سی پی نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔