لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ حکومت کا 100اپیلٹ ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ وسیع ہونے کی کوئی امید نہ رکھی جائے ،کیونکہ ٹیکس دہندگان کیلئے انصاف کے فورم ختم کرنے ‘فیسیں بڑھانے سے ریونیو گروتھ ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ 100روپے کی فیس 50ہزار کرنااور ٹربیونلز کی فیسوں کو بڑھا دینا حصول انصاف میں رکاوٹوں کے مترادف ہے۔ حکومت اپیل اور فیسوں کے پرانے نظام کو بحال کرے ‘ افسروںکے فیصلوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام لائے ‘ریونیو گروتھ اور ٹیکس بیس خود بخود بڑھ جائے گا۔