صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘2سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری 

لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال2024-25کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی 2ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 51کروڑ  48لاکھ 53 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اٹک میں دریائے سندھ میں سونے کے ذخائز کے ممکنہ جائزہ کیلئے 4کروڑ 82لاکھ روپے اور لاہور میں حاجی کیمپ تا دریائے راوی برآستہ لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، نابھہ روڈ، چوبرجی اور شام نگر میں طوفانی پانی کے نکاسی آب (ترمیمی) کیلئے 46کروڑ 66لاکھ 53ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن