قاسم علی شاہ سے وکلاء وفد کی ملاقات موٹیویشنل سپیکر کی خدمات کو سراہاگیا

لاہور (کلچرل رپورٹر)مشہور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ سے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد میں نامور قانون دان و سابق کواڑڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چوہدری،مجتبیٰ حیدر، مرزا حسیب اسامہ شامل تھے ۔ سیاسی صورتحال،  خلع  کیسزمیں خوفناک اضافے ،تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں میں بڑھتے  سکینڈلز پربات کی گئی۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ مدثر چوہدری قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان اور علامہ اقبال کی فیملی‘ علامہ خادم رضوی جیسے عظیم لوگوں کی خدمت کی۔ وفد کے شرکاء نے کہا موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کے پراثر لیکچرز نے  لوگوں کی زندگیوں کو یکسر بدل ڈالا ہے۔

ای پیپر دی نیشن