لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین فائونڈر میڈیا کوآرڈی نیشن کمیٹی خواجہ خاور رشید نے کہا ہے ملک میں کاروباری حوالے سے شدید مخدوش صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بھرمار نے صنعت و تجارت کا پہیہ جام کردیا ہے۔ پولٹری بزنس پر ٹیکس الگ اور پولٹری میڈیسن پر ٹیکس الگ ، اسی طرح سیمنٹ ، پٹرولیم کمپنیز ، فلور ملز ، گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ہر کاروباری شعبہ ٹیکسوں سے چیخ رہا ہے۔ نئے ٹیکس لگنے سے کاروباری جمود کا شکار ہورہے ہیں۔ حکومت ٹیکس لگانے کیلئے پہلے کاروبار چلنے دے صنعتوں کی پیداوار منافع بخش ہونے دے۔ ٹیکسوں میں کمی کی جائے صنعتکاروں اور تاجروں سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے حوالے سے سازگار حالات فراہم کئے جائیں۔