عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی: ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر و سابق کوارڈی نیٹر اینڈ سپوک پرسن لائیوسٹاک اینڈ ڈیڑی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بطور جماعت ختم کرنے کی کوششیں کرنے والوں کوجواب مل گیا ہے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ سنا کرواضح کردیا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی حقیقت ہے جسے ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان عناصر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے منہ توڑجواب مل گیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تحریک انصاف سے نہ صرف انتخابی نشان چھینا گیا بلکہ 80 کے قریب ہماری جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ڈاکہ ڈالا گیالہذا سیاسی عدم استحکام کے خاتمہ کا واحد راستہ انتخابی دھاندلی کا ازالہ ہے جس کیلئے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو کردار ادا کرنا ہوگا پوری قوم کی نظریں آزاد عدلیہ پر لگی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن