شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے اور تینوں مرتبہ جیل گئے انکی بیٹی، بھائی، بھتیجے سب جیل میں رہے انکی اہلیہ جمہوریت کی خاطر ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرتی رہی ہیں لنڈی کوتل جیل سے لیکر اٹک جیل وہاں سے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل تک کونسی ایسی جیل ہے جو نوازشریف نے نہیں کاٹی مسلم لیگ (ن) کے دور میں جب پاک وطن بہتری کی جانب گامزن ہونے لگتا ملک دشمن قوتیں سر اٹھا لیتی اور انتشار ،خلفشار کی سیاست شروع کردیتیں موجودہ حکومت 5 سال پورے کریگی اورعوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی بھی میسر آئیگی ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگوکے دوران کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ تحریک انصاف جن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے یا اب ملوث ہے وہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔
تحریک انصاف کی سرگرمیاں ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے:ذیشان پرویز
Jul 20, 2024