نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ‘ سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری محمد بلال ورک نے کہا ہے کہ باطل کی پہچان کیے بغیر اس سے بچنا ممکن نہیں ہے اس لیے حق کی معرفت حاصل کرنا لازم ہے ۔ماہ محرم تکریم انسانیت،حق گوئی،اخوت و مساوات،رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے اصل جذبہ اور حقیقی مقصد کو اجاگر کیا جائے،ہمیں چاہئے کہ رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔