شرقپورشریف (نامہ نگار) واقعہ کربلاحضرت امام حسین ؓ کی حق کی راہ میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا شہادت امام حسین ؓ سے ہمیں یہ سبق ملتا مرجانا مٹ جانا مگر اسلام کا دامن نہ چھوڑنا نماز نہ چھوڑنا ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا نواسہ رسول ؐ نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا سکھایا آج ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں آپ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔