شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل سے قتل و اغواء کیس میں ملوث ملزم شفیق کو جعلسازی کے ذریعے ہسپتال پہنچانے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے حکومت پنجاب نے اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا جن کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل آفیسر حسن جمیل کی ایک سالانہ ترقی تین برس کے لیے روک دی ہے جبکہ محکمہ جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کے وارنٹی کلرک کو معطل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم شفیق کا تعلق شرقپور شریف سے ہے جس کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اغواء و قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا اور اس کو سزائے موت ہونے کا خدشہ تھا جس کی بناء پر اس نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر حسن جمیل جو ڈسٹرکٹ جیل میں عارضی ڈیوٹی کرتا تھا سے مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض ملی بھگت کی اور ڈاکٹر نے اسے مریض نہ ہونے کے باوجود خطرناک مرض میں مبتلا ظاہر کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔
شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ جیل سے حوالاتی کو ہسپتال پہنچانے کی انکوائری رپورٹ جاری
Jul 20, 2024