’’شہداء کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے ‘‘

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چوہدری منیر قمر واہگہ،چوہدری خالق عزیز ورک،سید ندیم عباس کاظمی،میاں لیاقت علی، کاشف گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ سے محبت دراصل حضور نبی کریم ؐسے محبت ہے ذکر حسین ؓ کے ساتھ فکر حسینی کو بھی اپنانا چاہیے، امام حسین ؓ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، حضرت امام حسین ؓ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے حضرت امام حسینؓ جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں،سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوںنے کہاکہ شہداء کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن