کسٹم ڈیوٹی اضافہ، افغانستان سے پاکستان کو تازہ پھلوں کی برآمدات بند

 کابل ( نوائے وقت رپورٹ)   افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسٹم ٹیرف میں اضافے کے بعد اس ملک کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد دو ہفتوں کے لیے روک دی گئی ہے۔پاکستان کی جانب سے تازہ پھلوں اور سبزیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے دو ہفتے گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران تاجروں نے پاکستان کو سپلائی روک دی ہے۔ متعدد تاجروں کا کہنا ہے کہ اس ٹیرف سے تازہ پھلوں کی برآمد ان کے لیے مزید مہنگی ہو جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن