لاہور(سپورٹس رپورٹر)ارجنٹائن کو 36 سال بعد عالمی چیمپئن بنانے والے فٹبال کی دنیا کے شہنشاہ لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چھٹی ہوگئی۔ ارجنٹائن کے صدر ہیویئر میلے نے اپنے ڈپٹی منسٹر سپورٹس کو صرف اس بنا پر فارغ کر دیا کہ انہوں نے لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میسی نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو پوسٹ میں نسل پرستی کے کلمات اور ہم جنس پرستوں کیخلاف بات کی تھی، جس پر نائب وزیر کھیل بولیو گاروں نے فٹبالر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
میسی سے معافی مانگے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چْھٹی
Jul 20, 2024