لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آج مینز انڈر 19 کرکٹرز کیلئے ملک بھر میں ریجنل سکلز ڈویلپمنٹ کیمپوں کا اعلان کردیا جو 4 اگست سے شروع ہونگے۔ 16 ریجنز کی تمام 18 ٹیموں کے الگ الگ کیمپ ہوں گے جن میں ہر ایک میں 20 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چار ہفتے طویل کیمپوں میں مہارت ، کھیل سے متعلق آگاہی اور کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر محنت کی جائیگی جبکہ اس سطح پر ایک معیاری فٹنس کلچر متعارف کرایا جائیگا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی صدارت میں ریجنل کوچز کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔