ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ  مریم عقیل نے 2 سلور میڈل ‘ محمد نوید نے 2 براونز میڈل جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی سٹرینتھ لفٹروں نے گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ2024 قازقستان میں دوسرے دن بھی پاکستان کا سر سبز ہلالی پرچم بلند رکھا۔یو ایس ٹی کامینو گورسک قازقستان میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑی محمد نوید نے 95کے جی کلاس ماسٹر1 کیٹگری میں انکلائن بینچ پریس 127کے جی، بائسپس 77کے جی، ہیک لفٹ 220کے جی، دو براؤنز میڈل اورویمنز 58کے جی کلاس ماسٹر 1 کیٹگری میں مریم عقیل شاہ نے انکلائن بینچ پریس 47کے جی، بائسپس 40کے جی، ہیک لفٹ 120کے جی میںدو سلور میڈل حاصل کیے۔ چیمپئن شپ میں دس ممالک پاکستان،چین، بھارت‘ نیپال،کرغستان قازقستان، تاجکستان،منگولیا،سری لنکا، اذبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔اتھلیٹس کی واپسی23  کو 12 بجے دوپہر لاہور میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن