لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ‘ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے۔ وہ2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔ملیکہ نور نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیونکہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھی اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں۔ لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اس لئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔وہ بدستور ڈومیسٹک فٹبال کھیلتی رہیں گی۔