حکومت سیاسی انتشار ‘ مہنگائی خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائے:عبدالغفار روپڑی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حکومت ملک میں سیاسی انتشار کے خاتمے کیلئے مخلص نہیں مہنگائی کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے صحابہ کرام واہل بیت کے ساتھ بغض کفر کی علامت ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا موجودہ حکمران چب سے مسلط ہیں ملک میں انتشار اور افتراق بڑھتا جا رہا ہے اس انتشار کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی اور مہنگائی نے عوام کی زندگی کا سکون برباد کر دیا ہے پٹرول سمیت روز مرہ کی اشیاء  عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں حکمران عوام کے ساتھ ظلم کرکے اچھا نہیں کررہے جو حکومتیں ظلم کی بنیاد پر قائم ہو  وہ جلد اپنے انجام کو پہنچ جاتیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے سیاسی انتشار سے بچنے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر معاشی پالیسی تشکیل دے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے ۔

ای پیپر دی نیشن