انجینئر محمد عالمگیر کی وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات 

Jul 20, 2024

لاہور( لیڈی رپورٹر ) نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عالمگیر نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں نائب صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن انجینئر ڈاکٹر غالب عطاء بھی شریک تھے۔ ملاقات میں انجینئر محمد عالمگیرنے وائس چانسلر کو وفاقی وزارت صنعت و پیداوارکے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سروس اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز میں پیداوار کو موثر بنانے کی رہنمائی کرنا انکی اداراتی ذمہ داری ہے۔  پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کی پیشہ وارانہ مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اورک اور اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کومل کر سیمینارکرانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں یونیورسٹی کے صدور شعبہ جات کی شمولیت سے کم ذرائع، کم لاگت اور کم وقت میں بہتر خدمات سرانجام دینے کے لیے روڈ میپ پر کام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں