لا ہور (خصوصی نامہ نگار ) جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت طلبا ء اسلام کے نئے کنوینر ملک محمد اویس کو مقرر کیا ہے۔میڈیا سیل کے مطابق سابقہ باڈی کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے کنوینر کی تقرری کی گئی ہے۔پہلے کنوینر اور صدر ہدایت اللہ پیر زادہ اور سیکرٹری آصف اللہ مروت تھے نئے کنوینر دستور کے مطابق ملک بھر میں نوجوانوں میں رکنیت سازی کریں گے اور اس کے بعد نئی باڈی کی تشکیل ہوگی ۔