لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے جامع ابی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ واہل بیت اطہارؓ جن میں امہات المؤمنینؓ اوراولادواسباط بھی شامل ہیں۔محسن امت مسلمہ ہیں، ان کا احترام واجب اوران سے محبت جزوایمان ہے۔انہوں نے صحبت نبویؐ سے تربیت پائی،زندگیاں اسلام کے لیے وقف رکھیں،رب کریم کی توحید والوہیت اوررسول کریمؐ کی ختم نبوت کے لیے جانیں،مال اوراولادسب کچھ قربان کردیا۔ تاریخ اسلام ان کے تذکرے کے بغیرہمیشہ نامکمل رہے گی اورامت ان کی عزت واحترام کی مقروض رہے گی ۔ایسے ہی خوش نصیبوں کودنیاوآخرت میں اللہ تعالٰی کی رضاوخوشنودی کے سرٹیفکیٹ عطاہوئے۔ اہل بیت رضوان اوراصحاب رسولؐ کی زندگیاں اطاعت رسول کریمؐ میں ضرب المثل ٹھہریں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیاکوان جیسے ایمان وایقان اورایسی ہی وفاداری کی ضرورت ہے۔