لاہور (نیوز رپورٹ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں میں دہشت گردانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ خیبر پی کیمیںقیام امن کیلئے عوام اور سییورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عوام اور اداروں کے مابین تصادم ملکدشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے۔خیبر پی کے میں عوام کوامن و امان کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مظاہرین کے مطالبات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔منافرت کو ہوا دینے کی بجائے سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ عام افراد کی ہلاکت کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ آج بھی ضرورت اسی امر کی ہے۔ متحد،محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
بنوں حملہ‘ سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:خالد مسعود سندھو
Jul 20, 2024