لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں گزشتہ ہفتے امام بارگاہ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار وں پاکستانیوں کے جسد خاکی اْن آبائی علاقوں تک پہنچا دیئے۔ چاروں پاکستانیوں کی میتیں قومی ائیر لائن کے ذریعے جمعرات شب رات پاکستان پہنچائی گئیں۔ جس کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمبولنس میں شہیدوں کے جسد خاکی کوانکے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے عمان میں شہید ہوئے پاکستانیوں کے جسد خاکی آبائی علاقوں تک پہنچا دیئے
Jul 20, 2024