لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔ پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر کا پاکستان سے الحاق تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے جو ہر حال میں مکمل ہو کر رہے گا۔ اسرائیل نے فلسطین میں کھلے عام دہشتگردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی عدالت انصاف کشمیر یوں اورفلسطینیوں پر ظلم بند کروائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19جولائی یومِ الحاق کشمیر کے حوالے سے مال روڈ مسجدشہدا ء پرمنعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔