بھارت انتشار پھیلا رہا‘مذہبی سیاسی جماعتوں کو مثبت لائحہ عمل اپنانا ہوگا:ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا  بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مذہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔بھارت  ایسیحربے اس وقت استعمال کرتا ہے جب ہم اندورنی طور پر خلفشار کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ملکی سلامتی اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہو گا ۔دینی اور سیاسی جماعتوں کو اس سلسلے میںمثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن