دین اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر استوار ہے:اسماعیل شجاع آبادی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں شمالی لاہور کے علماء  کا اجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا زبیرجمیل، مولانا علیم الدین شاکر،    مولانا عبدالنعیم  ودیگر نے شرکت کی۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیاختم نبوت کانفرنس گولڈن کی تیاری کے سلسلے میں علماء  اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔ اس عقیدہ میں معمولی سی لچک یا نرمی انسان کو بلندی سے اٹھا کر کفر کی پستی میں پھینک دیتی ہے۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہ قادیا نی  اپنے  آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہ کرکے آئین پاکستان سے غداری کررہے ہیں۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ ختم نبوت کانفرنس کیلئے لاہور بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تشہیری مہم بھی  چلائی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن