پبلک سکولز میں مڈل، میٹرک اور انٹر ٹیک کا آغاز کرنے جارہے:رانا سکندر حیات

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پبلک سکولوں میں مڈل، میٹرک اور انٹر ٹیک کے آغاز حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں ساؤتھ پنجاب میں جاری مڈل ٹیک کے پائلٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں میٹرک اور انٹر میں ٹیکنالوجی کورسز کے آغاز پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے۔ لہٰذا مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیکنیکل کورسز متعارف کروائے جائیں ۔ انہوں نے کہا  ٹیک ایجوکیشن کیلئے کورس اور مواد کی تیاری کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی جو ٹیک لیبز اور دستیاب سہولیات و ضروریات کا جائزہ لے کر وے فارورڈ بنائے گی۔  انہوں نے ہر تحصیل میں کم از کم 2 ٹیک ایجوکیشن سنٹرز بنانے اور  لڑکیوں کیلئے الگ ٹیک کورسز متعارف کروانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں پہلے مرحلے میں 300 پبلک سکولوں کو ٹیک سکولز کا درجہ دینے اور پائیلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ کار دیگر سکولوں تک پھیلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن