لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈکے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے انکی رہائش گاہ پر مختلف علمائے کرام مولانا محمد بلال خان،مولانا حافظ محمد شاہد،مولانا عبدالستار سلام قاسمی،مولانا شاہ انظرقاسمی اورمولانا سلیم احمدقاسمی نے ملاقات کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ مولانا سعید احمد عنایت اللہ نے علماء کو حدیث عاشورہ محرم اور حدیث مسلسلات کی ’’سند اجازت حدیث‘‘ دیتے کہا کہ ناموس رسالت ؐ اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ نسل نو کے ایمان کی حفاظت اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ انجام دیتی رہے گی۔ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتیں اور تباہی خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے اسرائیل اور دجالی میڈیا اصل حقائق کوچھپارہا ہے۔ علماء دنیا بھر میںمظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں۔
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیتے رہیںگے: سعید احمد عنایت اللہ
Jul 20, 2024