لاہور(نیوز رپورٹر)بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین کو چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلوایشن، فیڈبیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ مقرر کر دیا گیا۔وہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل،انسپیکشن ٹیم، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور کرائم سرویلنس یونٹ کی نگرانی‘ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ ‘ پولیس افسروں کی پرفارمنس انڈکس کی مانیٹرنگ بھی کرینگے۔مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو روز مرہ کے تفویض کردہ ٹاسک پر رپورٹ کرینگے۔ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین نے کہا یہ عہدہ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں‘ اپنی خواہش کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا، ساتھ ہی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا۔ ہر دم کوشش ہوگی کہ انکا دست بازو بن کر صوبے میں گورننس کا معیار بہتر کرنے کی کوشش کروں ۔
بابر علائوالدین چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ برائے مانیٹرنگ مقرر
Jul 20, 2024