لاہور (خصوصی نامہ نگار) آستانہ علیہ حسن آباد شریف کے زیر اہتمام سالانہ شہدائے کربلاؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی صدارت حضرت پیر خضر حیات الحسنی نے کی جبکہ حضرت خواجہ افتخار الحسن پیر آف سواگ شریف مہمان خصوصی تھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا سیدنا امام حسین ؓ نے قیامت تک کربلا کو ایک درسگاہ بنا دیا ۔حضرت امام حسین ؓ کا قافلہ اسلام کی سربلندی کیلئے نکلا ‘یزید کو نشان عبرت بنانے کا سہرا شہدائے کربلا کے سر ہے۔ شہداء کربلا کی یاد منانے اور انہیں ایصال ثواب کرنے سے انسان کا انکے مشن کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے اہل بیت اظہارؓ کی غلام کا رشتہ دونوں جہانوں میں انسان کو سرفراز کرنے والا ہے کانفرنس میں مفتی ثمر عباس عطاری، علامہ حسنات احمد چشتی و دیگر نے خطاب کیا کانفرنس میں صاحبزادہ غلام مصطفیٰ الحسنی، مفتی محمد عمر حیات باوری سمیت کثیر تعداد میں علماء مشائخ نے شرکت کی ۔