لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف عالم دین ‘سوسے زائد کتابوں کے مصنف، نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی و انجمن اشاعت دین اسلام کے بانی علامہ منیر احمد یوسفی کے پانچویں سالانہ عرس کی تقریب گزشتہ رات لاہور میں واقع نگینہ مسجد میں صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی ،صاحبزادہ مفتی خلیل احمد یوسفی کی زیرنگرانی ہوئی ،جس میں صاحبزادہ خلیل احمد یوسفی سجادہ نشین پیلے گوجراں شریف سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے جید علما و مشائخ نے خطابات فرمائے۔ اس موقع پر صاحبزادہ خلیل احمد یوسفی سجادہ نشین پیلے گوجراں شریف نے کہا حاجی محمد یوسف علی نگینہ اور منیر احمد یوسفی کی دینی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد جہاں ان کو خراج تحسین پیش کرنا وہی یہ عہد کرنا ہے کہ نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت خدمت کا سلسلہ نہ صرف جاری رہے گابلکہ مزید بڑھایا جائیگا۔آخر میں ملکی سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی۔
عالم دین‘ مصنف‘سماجی خدمت گارمنیراحمدیوسفی کے عرس کی تقریب
Jul 20, 2024