لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس آمد کا دورہ کیا اورپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں پنجاب میںبارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو تفصیلیبریفننگ دی۔ اجلاس میں دریاؤں ‘ ڈیمز میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جوکہ نارمل ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کوہ سلیمان پہاڑوں میں بارشوں کے سبب رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے ہیں۔ وبائی اور ضلعی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ عوام موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس گورمانی نے بھی اجلاس میں شریک کی۔